دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  2لاکھ 6ہزار 997افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 09:54am
فائل فوٹو

روم :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  2لاکھ 6ہزار 997افراد ہلاک ہوگئے، متاثرین کی تعداد 30لاکھ کے قریب ہوگئی ، اب تک 8لاکھ 78ہزار 923افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین میں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

اٹلی میں کورونا 26ہزار 644جانیں لے چکا،تقریباً 1لاکھ افراد متاثر ہیں،اٹلی میں 4مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی،لوگوں کوماسک پہن کر عزیزواقارب سےملنےکی اجازت ہوگی،پارکس کھول دیئے جائیں گے۔

جرمنی میں کورونا سے مزید 110افراد ہلاک ہوگئے،اموات 5ہزار 750ہوگئیں جبکہ مزیدایک ہزار 18افراد کورونا کا شکارہوگئے،تعداد 5لاکھ سے زائد ہوگئی۔

جاپان میں مہلک وائرس سے اموات 372ہوگئیں،کورونا وائرس کے مزید 200کیسز رپورٹ ہوئے۔

ادھرمشرقی افریقی ملک کوموروس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مساجد میں لوگوں نے رش لگایا تو سیکیورٹی اہلکار نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی ،کوموروس میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔